15جنوری سے چوک گھنٹہ گھر کیمپ لگایاجائیگا ،محبوب الزماں
شہر ی اورتاجر با اختیار بلدیاتی نظام کیلئے عوامی ریفرنڈم پر ووٹ کاسٹ کرینگے
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جماعت اسلامی نے غیرجمہوری اور عوام دشمن بلدیاتی نظام کیخلاف ملک گیر عوامی ریفرنڈم کیلئے بھرپور تیاریوں کاآغاز کردیا ۔ ریفرنڈم 15سے 18جنوری تک جاری رہے گا۔ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماں بٹ نے اس حوالے سے ضلع بھرمیں مختلف زونزمیں ہنگامی دورے کرکے ارکان وکارکنان سے ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔اس موقع پر انہوں نے بتایاکہ15جنوری سے چوک گھنٹہ گھرمیں کیمپ لگایاجائے گا جہاں کارکنان شہریوں اور تاجروں سے با اختیار بلدیاتی نظام کیلئے ووٹ کاسٹ کروائیں گے ۔جمعہ16جنوری کو شہربھرکی مرکزی مساجد کے سامنے کیمپ لگائے جائینگے جبکہ اگلے دودن ضلع بھرکی مارکیٹوں،رہائشی علاقوں میں موبائل کیمپس کے ذریعے عوام سے رائے لی جائیگی اور ووٹ کاسٹ کروائے جائینگے ۔ ریفرنڈم کیلئے مرکزی اور صوبائی سطحوں پر آزاد ریفرنڈم کمیشن بنیں گے ۔ انہوں نے کہا کالابلدیاتی قانون جمہوریت پر شب خون ہے ،اس کیخلاف عدالت بھی گئے ہیں اور ریفرنڈم کے بعد اسمبلی کے گھیراؤ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔