شاہراہوں پر الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز لگانے کی ہدایت

شاہراہوں پر الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز لگانے کی ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)شہر کو مستقبل کی ٹرانسپورٹ ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

 ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر کی زیر صدارت الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز کے قیام سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف کمپنیوں کے پٹرول پمپ مالکان اور ان کے نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں شہر میں الیکٹرک وہیکل انفراسٹرکچر کے فروغ کیلئے جامع حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے مین روڈز اور مرکزی شاہراہوں پر الیکٹرک وہیکل چارجنگ سٹیشنز نصب کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ماحول دوست سفری سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے بتایا کہ نئے پٹرول پمپس کے قیام کے لیے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشن کی تنصیب کو لازمی قرار دے دیا گیا ہے ، جبکہ موجودہ پٹرول پمپس کو بھی چارجنگ سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے الیکٹرک وہیکلز کا فروغ ناگزیر ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں