چناب نگر: فروزن چکن مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ
چناب نگر (نامہ نگار)برا ئلر چکن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث فروزن فوڈز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔
مختلف کمپنیوں کی پیکجز، ڈرم اسٹکز، نگٹس، کوفتے ، چکن پیٹی اور کباب سمیت دیگر آئٹمز کی فی کلو قیمت 80 سے 100 روپے بڑھ گئی۔ شہریوں نے مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ استعمال کی اشیا کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، جبکہ سرکاری لسٹ پر قیمتیں مختلف ہیں۔