ڈی ای او جڑانوالہ کا پرائمری سکولوں کا اچانک دورہ

 ڈی ای او جڑانوالہ کا پرائمری سکولوں کا اچانک دورہ

جڑانوالہ، مکوآنہ(نمائندگان دنیا) ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر جڑانوالہ غلام مرتضیٰ نے تحصیل بھر کے مختلف گورنمنٹ پرائمری سکولوں کا اچانک دورہ کیا اور کلاس رومز، طلبہ و اساتذہ کی حاضری رجسٹرز اور تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نے اساتذہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے انرولمنٹ میں اضافہ، صفائی و ستھرائی کے نظام کی بہتری اور تدریسی معیار کی مسلسل نگرانی پر زور دیا اور خبردار کیا کہ غفلت یا کوتاہی کی صورت میں محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں