دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایک پیج پر آنا ہوگا:عبدالرشید حجازی

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ایک پیج پر آنا ہوگا:عبدالرشید حجازی

سیاسی انتشار نے ملک و قوم کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا :استقبالیہ کے شرکا سے خطاب

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)ملکی بقا، سلامتی اور استحکام کے ساتھ ساتھ دہشتگردی اور انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو ایک پیج پر اکٹھا ہونے کی ضرورت ہے ، جبکہ سیاسی انتشار نے ملک و قوم کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی ناظمِ اعلیٰ علامہ عبدالرشید حجازی نے معروف مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر حافظ طاہر محمود کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ایک سیاسی جماعت کی ملک و قوم دشمن پالیسیوں کا خمیازہ آج تک بھگتنا پڑ رہا ہے ، تاہم پاک فوج کی بروقت اور درست پالیسیوں کی بدولت آج پاکستان کو دنیا بھر میں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔

علامہ عبدالرشید حجازی نے کہامرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان نے ہمیشہ سیاسی و مذہبی میدان میں ملکی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے فیصلے کیے ہیں۔ انہوں نے غزہ میں امن کے لیے قائم بورڈ آف پیس میں شامل ممالک پر زور دیا کہ وہ فلسطین، کشمیر اور دیگر مسلم ممالک کے مظلوم عوام کی امنگوں کے مطابق اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد یقینی بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں