اٹھارہ ہزاری:تعلیمی اداروں کی سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے اجلاس
کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کیلئے پیشگی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت
اٹھارہ ہزاری (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر ثنا اللہ ہنجرا نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ و زنانہ)، گورنمنٹ بوائز گریجویٹ کالج، گورنمنٹ گرلز کالج اور چناب کالج کے پرنسپلز کے ساتھ تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کی۔میٹنگ میں سکیورٹی انتظامات، سی سی ٹی وی کی تنصیب، داخلی و خارجی راستوں کی نگرانی، سیکیورٹی گارڈز کی تعیناتی اور طلبہ و اساتذہ کے تحفظ کو یقینی بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسر اور پرنسپلز کو ہدایت کی کہ موجودہ سکیورٹی نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے پیشگی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔