جڑانوالہ:پیرا ویٹرنری سٹاف میں باضابطہ کارڈز کی تقسیم

جڑانوالہ:پیرا ویٹرنری سٹاف میں باضابطہ کارڈز کی تقسیم

کارڈز کے اجرا سے عوامی اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا:ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)ڈپٹی ڈائریکٹر آفس جڑانوالہ میں محکمہ لائیو سٹاک کے پیرا ویٹرنری سٹاف میں باضابطہ کارڈز کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان مرزا نے کی، جنہوں نے سٹاف میں کارڈز تقسیم کیے ۔ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عثمان مرزا نے کہا کہ پیرا ویٹرنری سٹاف محکمہ لائیو سٹاک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، جو دیہی علاقوں میں مویشی پال حضرات کو بروقت اور معیاری سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کارڈز کے اجرا سے نہ صرف سٹاف کی پیشہ ورانہ شناخت مضبوط ہوگی بلکہ عوامی اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ لائیو سٹاک حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق کسان دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے اور مویشیوں کی صحت و افزائش کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔تقریب کے اختتام پر پیرا ویٹرنری سٹاف نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے محکمہ کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں