گوجرہ:صرافہ ایسوسی ایشن نواں لاہور کے عہدیداروں کا حلف

گوجرہ:صرافہ ایسوسی ایشن نواں لاہور کے عہدیداروں کا حلف

مہمان خصوصی ضلعی صدر صرافہ ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا خالد محمود تھے

گوجرہ (نمائندہ دنیا )صرافہ ایسوسی ایشن نواں لاہور کے نئے عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی صدر صرافہ ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا خالد محمود تھے ، جنہوں نے نومنتخب عہدیداران کو عہدے کا حلف دلایا۔نومنتخب عہدیداروں میں صدر رانا منیب الرحمن، سینئر نائب صدر ملک شیر زمان، نائب صدر سیف الرحمن، جنرل سیکرٹری رانا حر رضا اور فنانس سیکرٹری ملک حاجی عمر دراز شامل ہیں۔

تقریب میں مہمانان اعزاز میں صدر صرافاں ایسوسی ایشن گوجرہ حاجی محمد اشرف محسن، رانا طارق افضل (جنرل سیکرٹری)، مولانا ثاقب سرور ثاقی، مولانا عبدالقادر عثمان، میاں محمد افضل، محمد ریاض چودھری اور جماعت اسلامی کے رہنما محمود احمد عزمی کے ساتھ ضلعی عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ضلعی مہمان نے نومنتخب عہدیداران کو گولڈ میڈلز، شیلڈز پیش کیں اور پگڑیاں پہنائیں۔ اس موقع پر ضلعی نائب صدر مرحوم رانا محمد یونس کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی جگہ ان کے بیٹے رانا منیب الرحمن کو ضلعی نائب صدر کے طور پر نامزد کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں