فیصل آباد میں گرلز یوتھ سپورٹس فیسٹیول، مختلف مقابلے

فیصل آباد میں گرلز یوتھ سپورٹس فیسٹیول، مختلف مقابلے

کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر کی بطور مہمان خصوصی شرکت ، ٹرافیاں تقسیم کیں

فیصل آباد (نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت فیصل آباد ڈویژن میں کھیلوں کے مقابلوں کا تسلسل کے ساتھ انعقاد جاری ہے ۔ ‘‘میرا سوہنا فیصل آباد’’ تقریبات کے تحت ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اور میونسپل کارپوریشن کے اشتراک سے سپورٹس کمپلیکس سمن آباد میں دو روزہ یوتھ سپورٹس فیسٹیول برائے گرلز کا انعقاد کیا گیا۔فیسٹیول کے دوران گرلز کے مابین والی بال، کراٹے ، ماس ریسلنگ اور ویٹ لفٹنگ کے دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے۔

کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، گرلز کے والی بال مقابلے دیکھے اور کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے والی بال کھیل سے متعلق آگاہی حاصل کی۔اس موقع پر کمشنر فیصل آباد نے کراچی میں منعقد ہونے والی والی بال کی نیشنل چیمپئن شپ کی ونر اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافیاں تقسیم کیں جبکہ ٹورنامنٹ کی بہترین کھلاڑی کو الیکٹرک سکوٹی بھی دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں