اوورلوڈنگ اور اوور سپیڈنگ کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

 اوورلوڈنگ اور اوور سپیڈنگ کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

ضلعی افسر، ٹریفک پولیس، ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ایکسین ہائی ویز کی اجلاس میں شرکت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ عائشہ رضوان اور ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کی زیر صدارت ایکسل لوڈ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ضلعی افسران، ٹریفک پولیس، ٹرانسپورٹ اتھارٹی، ایکسین ہائی ویز، ریسکیو 1122، سول ڈیفنس، سی او ایم سی، ڈمپر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی ایس پی ٹریفک نے ہیوی گاڑیوں کے داخلے کے اوقات، اوورلوڈنگ، اوور اسپیڈنگ اور دیگر امور پر کمیٹی ممبران کو بریفنگ دی اور ڈمپر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔

اس موقع پر ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے تمام طے شدہ امور پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرواتے ہوئے چند تجاویز بھی پیش کیں۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے واضح ہدایت کی کہ ہیوی گاڑیوں کے لیے مقرر کردہ اوقات کار، اوورلوڈنگ، اوور سپیڈنگ اور دیگر ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھی چیک کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں