نامعلوم ملزم کی فائرنگ سے بچہ زخمی، ہسپتال منتقل
پینسرہ (نمائندہ دنیا)نامعلوم ملزم کی فائر نگ سے تیرہ سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔
تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ 245ر ب عباس پور کے رہائشی اسحاق اوڑھ کا بیٹا علی رضا لڑکوں کے ہمراہ کھیل رہا تھا کہ نامعلوم ملزم نے پسٹل سے فائر کر دیا جو ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں اسکی حالت خطرے سے باہر ہے ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔