ساڑھے 12 ارب سے واسا پروگرام پر عملدرآمد شروع

 ساڑھے 12 ارب سے واسا پروگرام پر عملدرآمد شروع

منصوبے مون سون سے قبل مکمل کرنیکی ہدایت،کمشنرکا زیرِتعمیرسڑکوں کا بھی معائنہ

فیصل آباد(نیوز رپورٹر )وزیراعلی ٰ مریم نواز کے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت واسا فیصل آباد کے زیر اہتمام ساڑھے 12 ارب روپے سے پروگرام پر عملدرآمد شروع ہوگیا۔ایسٹرن اور ویسٹرن سائیڈ میں سیوریج کے دیرینہ مسائل حل ہونگے ۔کمشنر فیصل آباد ڈویژن راجہ جہانگیر انور کی زیرصدارت اجلاس میں ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے بریفنگ دی۔پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کی تکمیل سے 70 فیصد سے زائد آبادیوں کے مسائل حل ہونگے ۔100 فیصدروڈ سائیڈ ڈرینز کورڈ،سٹارم واٹر ڈرینز کی معیاری ڈی سلٹنگ،مین ہولز کور ہونگے۔

کمشنر نے ڈبل شفٹ میں کام کرنے اورمنصوبے مون سون سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت کی۔دریں اثناوزیراعلیٰ کے ویژن سڑکیں بحال،راستے ہموار،سفر آسان کے تحت شہر میں دوسرے مرحلہ میں سڑکوں کی مرمت وبحالی کا کام بھی شروع ہوگیا۔کمشنر راجہ جہانگیرنے جامع مسجد گول غلام آباد کے بالمقابل کلب روڈ اور جامعہ چشتیہ چوک روڈ کا دورہ کرکے جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور ٹھیکیداروں کو ڈبل شفٹ میں کام کرتے ہوئے دو ہفتوں میں کام مکمل کرنے کا حکم دیا۔کمشنر نے کہا دوسرے مرحلہ میں 33 سڑکوں پر کام جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں