انڈسٹریز کی شہر سے باہر منتقلی کالائحہ عمل تیار کیاجا رہا ،ڈی جی

انڈسٹریز کی شہر سے باہر منتقلی کالائحہ عمل تیار کیاجا رہا ،ڈی جی

صنعتی تنظیموں کی مشاورت سے سفارشات مرتب کی جائینگی ، آصف چودھری

فیصل آباد(نیوز رپورٹر )ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے آصف چودھری نے مختلف صنعتی تنظیموں کے نمائندوں شیخ امجد، احتشام جاوید، ریحان نسیم بھراڑہ، وحید خالق رامے ، ڈاکٹر خرم، حافظ راشد محمود، طاہررحمن، میاں ظفراقبال، شکیل انصاری، اشرف و دیگر سے ملاقات کی ۔ ڈی جی نے اس موقع پر کہا کہ شہر کی بڑھتی آبادی اور مستقبل کی جدید شہری ضروریات کے مطابق ترقیاتی سفر کو آگے بڑھانے کیلئے پہلے مرحلے میں ممکنہ خطرات/ حادثات اور گنجان آباد علاقوں میں قائم انڈسٹریز کو شہر سے باہر منتقل کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیاجا رہا ہے۔

اس سلسلے میں صنعتی تنظیموں کی مشاورت سے سفارشات مرتب کی جائینگی تاکہ صنعتی زونز کی نشاندہی کر کے درکار بنیادی سہولیات و دیگر مراعات کی فراہمی کا روڈ میپ وضع ہوسکے ۔شہر کے چاروں کونوں میں صنعتی زونز کے قیام کی تجویز پر غور کر کے اراضی کی دستیابی کا بھی جائزہ لیں گے ۔ صنعتی نمائندوں نے کہا ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر سے باہر صنعتیں منتقل کرنے کیلئے اراضی کی نشاندہی کرنے کے علاوہ آسان قرضہ جات فراہمی اور دیگر بنیادی ضروریات بارے اقدامات ضروری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں