ستھرا پنجاب کا سینٹری ورکر دورانِ ڈیوٹی حادثے میں جاں بحق

ستھرا پنجاب کا سینٹری ورکر  دورانِ ڈیوٹی حادثے میں جاں بحق

گڑھ مہاراجہ (نمائندہ دنیا)ستھرا پنجاب پروگرام سے وابستہ سینٹری ورکر غلام شبیر دورانِ ڈیوٹی روڈ حادثے میں جاں بحق ہو گیا۔

 غلام شبیر جو نواحی علاقہ یونین کونسل حضرت سلطان باہو کا رہائشی تھا، موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لیے جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔مرحوم غلام شبیر اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا، جس کی ناگہانی موت سے اہلِ خانہ شدید صدمے سے دوچار ہیں۔ ورثا نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ دورانِ ڈیوٹی جان کی بازی ہارنے والے ملازم کے خاندان کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں