پولیس چیف کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

پولیس چیف کا ایس ایس یو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

کراچی(اے پی پی)ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے ایس ایس یوہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیااور ادارے کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا۔۔۔

بدھ کو ترجمان پولیس کے مطابق دورے کے دوران ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن کراچی ڈاکٹر مقصود احمد نے ایڈیشنل آئی جی کو ایس ایس یو اور متعلقہ یونٹس کی مجموعی کارکردگی اور جاری اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ایڈیشنل آئی جی کراچی نے افسران کو فرائض کی مزید موثر اور پیشہ ورانہ انجام دہی سے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر کمانڈنٹ ایس ایس یو، ایس پی فارن سکیورٹی سیل، ایس پی سکیورٹی و دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں