عہدے آنی جانی چیز ، خدمت کا سفر جاری رہے گا :بابر علاؤالدین

عہدے آنی جانی چیز ، خدمت کا  سفر جاری رہے گا :بابر علاؤالدین

سوہدرہ(نمائندہ دنیا)مرکزی رہنما مسلم لیگ ن بریگیڈیئر(ر)بابر علاؤالدین نے کہا ہے کہ ہمیشہ علاقہ بلخصوص سوہدرہ کے عوام کی بلاتفریق خدمت کرنے کی کوشش کی ہے کسی عہدے کے ہونے یا نہ ہونے سے خدمت کے مشن میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔

روزنامہ دنیا سے گفتگو میں بابر علاؤالدین کا کہنا تھا آج بھی مرکز اور صوبے میں ہماری حکومت ہے ،وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا،سوہدرہ کو ماڈل ویلیج بنانا خواب ہے اور انشا اللہ جلد تعبیر ہو گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں