مدارس اور اس کے نصاب پر کوئی قدغن نہیں لگا سکتا،راغب نعیمی

مدارس اور اس کے نصاب پر کوئی قدغن نہیں لگا سکتا،راغب نعیمی

اپنے علم اور مر تبہ کو پیغام امن کیلئے بھر پور استعمال کریں،دستار فضیلت سے خطاب

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اسلام آباد انٹرنیشنل یونیورسٹی کے فارغ التحصیل فضلائے کرام کی دستار فضیلت کے موقع پر 34ویں سالانہ تقریب سے چیئرمین اسلامی نظر یاتی کونسل راغب حسین نعیمی نے کہا کہ خیر و فلاح اور پیغام امن کا سفیر بننا لازم ہے۔ اپنے علم اور مر تبہ کو پیغام امن کیلئے بھرپور استعمال کریں، مدارس اور نصاب مدارس پر کوئی قدغن نہیں لگا سکتا۔ کسی بھی قوت نے مدرسے پر نا پابندی لگائی ہے اور نا لگانا چاہتی ہے، صدارت سے سجادہ نشین آستانہ عالیہ بھکھی شریف ڈاکٹر نوید الحسن شاہ نے کی جامعہ اسلام آباد کے 280فارغ التحصیل طلبہ کی دستار بندی وجبہ پوشی کی گئی اور طالبات کو ردائے فضیلت دی گئیں۔ ڈاکٹر راغب نعیمی نے کہا کہ تمام مدارس کو اجازت ہے کہ وہ جس بھی بورڈ اور نظم سے الحاق کر نا چاہیں اس سے کر لیں، رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ دینی مدارس کا عصری وجدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہونا ضروری ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں