ضلع وہاڑی میں اشیائے خورونوش کی نئی قیمتیں مقرر

ضلع وہاڑی میں اشیائے خورونوش کی نئی قیمتیں مقرر

ضلع وہاڑی میں اشیائے خورونوش کی نئی قیمتیں مقررگراں فروشی پر سخت کارروائی اور نرخنامے آویزاں کرنے کی ہدایت

وہاڑی (خبرنگار) ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ کی زیر صدارت اشیائے خورونوش کی قیمتوں کے تعین سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں تاجر تنظیموں کے نمائندوں، مارکیٹ کمیٹی افسران اور صارفین کے نمائندوں کی مشاورت سے اشیائے خورونوش کی قیمتوں کا ازسرِ نو تعین کیا گیا۔ اجلاس میں مختلف اشیاء کی قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام دکاندار مقررہ سرکاری نرخوں پر اشیائے خورونوش کی فروخت ہر صورت یقینی بنائیں اور نرخنامے نمایاں مقامات پر آویزاں کریں۔

انہوں نے واضح کیا کہ گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کسی سے رعایت نہیں برتی جائے گی۔اجلاس میں طے پانے والے نرخوں کے مطابق چاول کائنات نئی 315 روپے ، چاول اری 102 روپے فی کلوگرام مقرر کیے گئے ہیں۔ دال چنا سپریم 210 روپے ، دال چنا باریک 193 روپے ، دال مسور موٹی 195 روپے ، دال ماش دھلی 376 روپے ، دال ماش بغیر دھلی 340 روپے اور دال مونگ دھلی 350 روپے فی کلوگرام فروخت ہوگی۔ چنا سفید موٹا 270 روپے اور چنا سفید باریک لوکل 210 روپے فی کلوگرام مقرر کیا گیا ہے ۔ بیسن 220 روپے جبکہ سوجی اور میدہ 133 روپے فی کلوگرام فروخت ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں