پوئپا کے چیئرمین کی سعودی قونصلر سے ملاقات ،خدمات پر خراج تحسین
اسلام آباد (دنیا رپورٹ) پاکستان اوور سیز ایمپلائمنٹ ایسوسی ایشن (پوئپا) کے چیئرمین رحمت علی شاہ اور رہنماء شکیل عباسی نے سعودی قونصلر ڈاکٹر حمد بن ماہر العطاوی سے ملاقات کی۔
دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی، پوئپا رہنمائوں نے قونصلر سعودی عرب کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب یک جان دو قالب ہیں۔ سعودی قونصلر ڈاکٹر حمد بن طاہر نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کا قریب ترین دوست ہے، ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوں۔