ڈپٹی کمشنر میانوالی کا تحصیل پپلاں کا تفصیلی دورہ، متعدد اداروں کا معائنہ
میانوالی (نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی نے تحصیل پپلاں کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے اراضی ریکارڈ سنٹر، تحصیل آفس اور چلڈرن پارک پپلاں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پپلاں ظفر اقبال بھی ہمراہ تھے ۔
اراضی ریکارڈ سنٹر میں عملے کی حاضری، ریکارڈ اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا گیا جبکہ شہریوں کے مسائل بھی سنے گئے ۔ تحصیل آفس میں ریونیو ریکارڈ کا معائنہ کرتے ہوئے سرکاری واجبات کی سو فیصد وصولی، تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی اور دفاتر میں صفائی ستھرائی بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ بعدازاں چلڈرن پارک میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا ۔