ایس ایس پی آپریشنز کا پولیس سٹیشن آن ویل کا دورہ، سہولیات کا جائزہ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز علی رضا نے پولیس سٹیشن آن ویل کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔
مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران سے ملاقات بھی کی، ایس ایس پی نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوامی خدمت، شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور فوری ریسپانس کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔