حافظ آباد پر یس کلب کے نو منتخب عہدیدار وں نے حلف اٹھا لیا
حافظ آباد(نامہ نگار، نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ پریس کلب/یونین آف جرنلسٹس حافظ آباد کے نو منتخب عہدیدار وں نے حلف اٹھا لیا، جناح پبلک ہال میں تقریب کے مہمانِ خصوصی مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما بیرسٹرتہور حسین تارڑ تھے۔
سابق ایم پی اے ڈاکٹر مظفر علی شیخ نے نو منتخب صدر امتیاز احمد تاج، سیکرٹری مہر حبیب اﷲ، سینئر نائب صدر عبد الحمید رحمانی، نائب صدر حافظ عبد القدیر ، نائب صدر شہزاد احمد پرویز ، جوائنٹ سیکرٹری حنان اعجاز، فنانس سیکرٹری جاوید ملک، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس سید عامر شاہ، ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری سلیم شہزاد تارڑ، ایڈیشنل سیکرٹری ابراہیم پومی بٹ، انفارمیشن سیکرٹری سیٹھ خالد محمود اور آفس سیکرٹری فرخ عباس لون سے حلف لیا۔