پپلاں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، پختہ تھڑے مسمار
پپلاں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، پختہ تھڑے مسمار ہیوی مشینری کے ذریعے غیر قانونی شیڈز گرا دئیے ،سامان بھی ضبط
میانوالی (نامہ نگار)وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈپٹی کمشنر میانوالی اسد عباس مگسی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی پپلاں محمد ظفر اقبال کی نگرانی میں پیرا فورس اور میونسپل کمیٹی نے پپلاں شہر میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔سبطین چوک تا گول چکر اور دیگر علاقوں میں ہیوی مشینری کے ذریعے پختہ تھڑے مسمار کیے گئے ، غیر قانونی شیڈز گرائے گئے اور تجاوز کردہ سامان قبضے میں لے کر میونسپل کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ غیر قانونی تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔