ڈپٹی کمشنر نے واسا کے سیوریج منصوبوں کا جائزہ لیا

ڈپٹی کمشنر نے واسا کے سیوریج منصوبوں کا جائزہ لیا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے واسا کے زیر انتظام سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کیلئے ستیانہ روڈ اور لوئیر کینال روڈ کی سائٹس کا دورہ کیا۔

انہوں نے داؤد چوک ڈسپوزل سٹیشن سے ستیانہ روڈ مچھلی فارم تک بچھائی جانے والی مین فورس لائن کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور اس کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کو آئندہ مون سون سیزن سے قبل مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں تک بھرپور ثمرات پہنچیں اور سیوریج آپریشنز سے انہیں نمایاں ریلیف حاصل ہو۔ مین فورس لائن کی تکمیل سے مدینہ ٹاؤن ایکس بلاک، چک نمبر 204، 208 روڈ، داؤد نگر سمیت دیگر ملحقہ آبادیوں کے سیوریج مسائل حل ہو جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں