وال آف وزیر آباد اور جاگنگ ٹریک کا افتتاح

وال آف وزیر آباد اور جاگنگ ٹریک کا افتتاح

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایم این اے بلال فاروق تارڑ، ڈپٹی کمشنر نوید احمد، ایم پی اے وقار چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر جواد حسین پیر زادہ نے وال آف وزیرآباد اور جاگنگ ٹریک کا افتتاح کر دیا۔

اس موقع پر نائب صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب مستنصر علی گوندل ،ڈائریکٹر تاج گارڈن رفیق بھٹہ،چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عمیر دلدار وڑائچ،جنید اقبال،جواد باجوہ بھی موجود تھے ۔ بلال فارو ق تارڑ نے کہا کہ وزیرآباد شہر کو خوبصورت بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ،۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے بتایاکہ جاگنگ ٹریک اڑھائی کلو میٹر پر مشتمل ہے جس کو پہلے فیز میں ایک کلو میٹر تک مکمل کیا گیا ہے، وزیرآباد میں جلد کھیلوں کے گراؤنڈز بھی اپ گریڈکر دئیے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں