قصور:لاکھوں روپے، زیورات لوٹ لئے، مزاحمت پر شہری زخمی

قصور:لاکھوں روپے، زیورات  لوٹ لئے، مزاحمت پر شہری زخمی

قصور، کھڈیاں خاص، تلونڈی (نمائندگان دنیا، نامہ نگار) وارداتوں میں لاکھوں روپے، زیورات لوٹ لئے گئے۔ لنڈا پھاٹک پتوکی پرڈاکوؤں نے انور ندیم سے نقدی لوٹ کر مزاحمت پر اسے فائر مارکر زخمی کردیا۔۔۔

 جسے ٹی ایچ کیو پتوکی سے نازک حالت پر جناح ہسپتال لاہورریفر کر دیاگیا۔تلونڈی پولیس چوکی کے سامنے ڈاکو موبائل شاپ کا دکاندار تنویر سے 60ہزارلوٹ کر فرار ہو گئے ۔کوٹ رادھاکشن کے علاقہ ڈیری فارم پل نہر پرڈاکوؤں نے اعجاز سے 1 لاکھ وموبائل ،شوگر ملز پتوکی کے قریب عرفان سے زیورات چھین لیے ۔نیوبس ٹرمینل قصور سے چور افضل کی کوسٹر ، ،کوٹ صدیق سے سلیم کے 3لاکھ ، راجہ جنگ سے شاہ زیب کے گھر سے 2تولہ زیورات اور 1لاکھ جبکہ محلہ رحمن آبادکے دبئی پلٹ زاہد انور کے گھرسے چور 8لاکھ سے زائد کے درہم،25 سو سعودی ریال، پرائز بانڈز، زیورات لے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں