ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ کمیٹی خوشاب کا ماسٹر پلان پر غور

 ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ کمیٹی خوشاب کا ماسٹر پلان پر غور

ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ کمیٹی خوشاب کا ماسٹر پلان پر غور تعمیراتی معیار اور مٹیریل پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر کی ہدایت

خوشاب (نمائندہ دنیا)ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ کمیٹی خوشاب کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ماسٹر پلان، پبلک سائڈ ایشوز اور مختلف ترقیاتی سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ سی ای او ضلع کونسل احسن عنایت، ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ شکیل نیازی، محکمہ ہائی وے ، نیسپاک اور پلاننگ افسران نے جاری و مجوزہ منصوبوں سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب نے ہدایت کی کہ منصوبوں کے لیے درست جگہ کا انتخاب کیا جائے ، تعمیراتی معیار اور مٹیریل پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور تمام منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں۔ انہوں نے عوامی فلاح کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے اور مکمل نگرانی کی بھی ہدایت جاری کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں