فیصل آباد میں واٹر کوالٹی لیبارٹری کا فری ٹیسٹنگ کیمپ

فیصل آباد میں واٹر کوالٹی  لیبارٹری کا فری ٹیسٹنگ کیمپ

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز کی واٹر کوالٹی لیبارٹری فیصل آباد نے گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول میں فری واٹر ٹیسٹنگ کیمپ لگایا اور طالب علموں کے گھروں کے پانی کے نمونہ جات چیک کیے ۔

اس موقع پر ماہرین نے محفوظ اور غیر محفوظ پانی کے حوالے سے لیکچر بھی دیا۔ پرنسپل ادارہ اطہر خان نے واٹر لیبارٹری کے سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔انچارج واٹر لیبارٹری چودھری تجمل حسین نے بتایا کہ واٹر لیبارٹری جڑانوالہ روڈ، نزد الیکشن کمشن آفس واقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں