جی سی یونیورسٹی اور ری نیوبل انرجی ایکسپرٹس میں ایم او یو
فیصل آباد (نیوز رپورٹر)قابلِ تجدید توانائی، عملی تحقیق اور افرادی قوت کی تیاری کے فروغ کے لیے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ۔
ایم او یو پر جی سی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم اور 8.2REEPکے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر عمر مجیدآباد اور 8.2ری نیوبل انرجی ایکسپرٹس پاکستان (8.2REEP) نے دستخط کیے ۔اس موقع پر جی سی یونیورسٹی، 8.2REEP اور پی وی لیب پاکستان کے باہمی اشتراک سے یونیورسٹی میں ایف پی وی لیب الیکٹرک وہیکل و قابلِ تجدید توانائی ٹیسٹنگ سینٹر کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا۔ یہ جدید ٹیسٹنگ سینٹر وسطی پنجاب کے لیے شمسی توانائی کے نظام، بیٹریوں، انورٹرز اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ انفراسٹرکچر کی جانچ کی سہولیات فراہم کرے گا، جبکہ صنعتی خدمات اور عملی تحقیق کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کریگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤفِ اعظم نے صنعتی اداروں کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کی شراکت داریاں طلبہ کو عملی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے ، روزگار کے لیے تربیت یافتہ گریجویٹس تیار کرنے اور اپلائیڈ ریسرچ کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔تقریب کے اختتام پر صنعت کے تعاون سے مکمل ہونے والے فائنل ایئر ڈیزائن پروجیکٹس (FYDPs) کے لیے چیک تقسیم کرنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔