کمشنر کی بسنت پر ٹرانسپورٹ پلان روٹس کی منظوری

کمشنر کی بسنت پر ٹرانسپورٹ پلان روٹس کی منظوری

تینوں روز شہر میں مفت ٹرانسپورٹ سروس مہیا کی جائے گی ، منصوبہ بندی مکمل

لاہور (عمران اکبر )حکومت پنجاب کا بڑا پلان،لاہور میں بسنت کے دوران ٹرانسپورٹ کا پلان فائنل ،کمشنر لاہور ڈویژن نے ٹرانسپورٹ پلان روٹس کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق سرکاری منظور شدہ بسنت پلان 6,7اور 8فروی کو عملدرامد ہو گا، شہری میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین سے مفت سفر کے مزے لے سکیں گے ۔پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی ، پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی ، نجی رائیڈر کمپنیاں مفت ٹرانسپورٹ فراہم کریں گی۔سرکاری کالجز اور یونیورسٹیز سے بھی بسنت کے لیے بسیں مانگ لی گئیں۔

لاہور کے 24 روٹس پر مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت دی جائیگی،لاہور کے فیڈر روٹس سے 228 بسیں مفت ٹرانسپورٹ فراہم کریں گی،میٹر بس سروس کی 64 بسیں مفت ٹرانسپورٹ فراہم کریں گی ،مختلف سرکاری کالجز سے 54 بسیں ، یونیورسٹیز سے 73 بسیں بھی مفت ٹرانسپورٹ سہولت دیں گی،اورنج لائن میٹرو ٹرین سے یومیہ تقریباً اڑھائی لاکھ افراد سفر کر سکیں گی۔میٹرو بس سے یومیہ گجومتہ تا شاہدرہ 87 ہزار افراد مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت لے سکیں گے ،لاہور کے فیڈر روٹس کے ذریعے یومیہ ایک لاکھ 27 ہزار افراد کو مفت ٹرانسپورٹ کی گنجائش موجود ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں