پراپرٹی ڈیلرز کی تحصیلدارسے ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

 پراپرٹی ڈیلرز کی تحصیلدارسے ملاقات،مسائل سے آگاہ کیا

پراپرٹی ڈیلرز کی تحصیلدارسے ملاقات،مسائل سے آگاہ کیابہترسروس ، رجسٹری ، انتقال اراضی کے مسائل حل کرنے میں شفافیت پر زور

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن تحصیل وہاڑی کے صدر چودھری علی احمد صابر کی قیادت میں ایک وفد نے تحصیل دار وہاڑی چودھری منظور الحق سے ملاقات کی۔ ملاقات میں رجسٹری اور انتقال اراضی کے دوران درپیش مسائل، دفتری امور میں شفافیت، اور سروس کی بہتر فراہمی پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

چودھری علی احمد صابر نے کہا کہ پراپرٹی ڈیلرز عوام اور حکومتی اداروں کے درمیان اہم کڑی ہیں اور غیر ضروری تاخیر شہریوں اور ڈیلرز دونوں کے لیے مشکلات پیدا کرتی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسوسی ایشن کے ہر ممبر قانونی ضوابط کی پاسداری کرتا ہے اور کسی بھی جائز کام میں رکاوٹ نہیں ہونی چاہیے ۔ تحصیل دار چوہدری منظور الحق نے یقین دہانی کرائی کہ شہریوں اور ڈیلرز کے جائز کام میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی اور مسائل کو فوری حل کیا جائے گا۔ ملاقات میں دیگر اراکین نے بھی اپنی تجاویز پیش کیں اور دونوں فریقین نے باہمی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ اس سے پراپرٹی سے متعلق امور میں آسانی اور عوام کو بلا تعطل خدمات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں