ایم ڈی واسا کا نیوشادمان کا دورہ ، نالوں کی ڈی سلٹنگ کا حکم
گجرات(سٹی رپورٹر، نامہ نگار)منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ نے نیو شادمان کالونی کا دورہ کیا اور تینوں فیز میں سیوریج اور نکاسی آب کے نظام کی موجودہ صورتحال کا معائنہ کیا۔
دورے کے دوران ایم ڈی واسا نے واسا عملے کو تینوں فیز کے نالوں، مین ہولز اور سیوریج لائنز کی مکمل ڈی سلٹنگ کے واضح احکامات جاری کئے گئے ۔واسا حکام کے مطابق نیو شادمان کالونی میں سیوریج کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ۔علاوہ ازیں شالیمار ٹاؤن میں سیوریج و نکاسی آب کی ابتر صورتحال پر منیجنگ ڈائریکٹر نے علاقے کا جائزہ لیا ،واسا ٹیموں کو فوری مستقل حل کرنے کی ہدایت کردی۔