نئی املاک پر فائرسیفٹی اقدامات سخت کرنیکا فیصلہ
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریاز میں پرانی بنی املاک، نئی املاک اور زیر تعمیر املاک پر فائر سیفٹی اقدامات سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہاکہ نئی پرانی و زیر تعمیر تمام ہائی رائز املاک کی جیو ٹیگنگ و ڈیجیٹل سروے کیے جائیں گے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ایک ماہ کے اندر اندر تمام کمرشل و پبلک دفاتر و املاک کو فائر سیفٹی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے تمام ہائی رائز بلڈنگ و کمرشل املاک کی بیسمنٹ، ایمرجنسی انٹری و ایگزٹ کلیئر کرانے اور تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کی۔