بسنت کو محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کی رپورٹ طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے بسنت کی اجازت کے خلاف درخواست میں بسنت کو محفوظ بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی۔
عدالت نے ڈی جی پی آر کو ڈی سی لاہور کے ساتھ بھی اس معاملہ میں مشاورت کرنے کی ہدایت کر دی ،عدالت نے استفسار کیا کہ ڈی سی صاحب بتائیں کہ لیسکو سے کتنی میٹنگز ہوئیں؟