درجنوں ٹرانسفارمر چوری ہونے کا انکشاف

درجنوں ٹرانسفارمر چوری  ہونے کا انکشاف

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو ریجن میں درجنوں ٹرانسفارمر چوری ہونے کا انکشاف ،دھند اور شدید سردی کے دوران لیسکو کا سامان چوری ہونے کے واقعات میں اضافہ۔۔۔

لاہور سمیت لیسکو ریجن کے مختلف علاقوں سے درجنوں ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمر اور کنڈکٹر چوری ہونے کا انکشاف،ٹرانسفارمر چور رات کو رننگ حالت میں ٹرانسفارمر اتار کر غائب ہوجاتے ہیں ،ذرائع کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران ٹرانسفارمر چوری کی درجنوں وارداتیں ہوئیں ، چیف ایگزیکٹو لیسکو انجینئررمضان بٹ کا کہنا ہے کہ لیسکو کی املاک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں