منشیات فروش ،سہولت کار رعایت کے مستحق نہیں : سی پی او

منشیات فروش ،سہولت کار رعایت کے مستحق نہیں : سی پی او

جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ امن و امان میں معاون ہوگا:صحافیوں کے وفد سے گفتگو

وزیرآباد،قلعہ دیدار سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نامہ نگار)سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل نے کہا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے معاون ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پریس کلب گوجرانوالہ عتیق یوسف ضیا، سیکرٹری شفقت ندیم گورائیہ، ، صدر بابائے صحافت پریس کلب وزیرآباد افتخار احمد بٹ، سیکرٹری ضمیر کاظمی، چیئرمین پریس کلب سوہدرہ نجیب اللہ ملک، میاں شہباز احمد، مہر خالد مجید سوہدروی، صدر پریس کلب قلعہ دیدار سنگھ یاسر محمود رحمانی، ایمن آباد سے چودھری محمد صدیق ،ڈاکٹر اسلم گوندل، چیئرمین لدھیوالہ وڑائچ پریس کلب طارق عزیز چوہان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سی پی او نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف انتہائی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، نوجوان نسل کی تباہی میں ملوث منشیات فروش اور سہولت کار کتنے بھی با اثر کیوں نہ ہوں ہر گز رعایت کے مستحق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اور صحافیوں کے باہمی تعلقات و تعاون سے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ ممکن ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں