ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے پیشگی انتظامات کا جائزہ

ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے  پیشگی انتظامات کا جائزہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خالد عباس سیال کی زیر صدارت ممکنہ سیلاب 2026 کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظر پیشگی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں گزشتہ سال سیلاب سے نمٹنے کیلئے کیے گئے اقدامات اور تیاریوں میں موجود خامیوں کو دور کرنے پر زور دیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ممکنہ سیلاب کے پیش نظر بروقت اور مؤثر اقدامات یقینی بنانے کیلئے کوشاں ہے ۔ انہوں نے تمام نشیبی علاقوں کی نشاندہی، ریلیف کیمپس کے قیام، عارضی پناہ گاہوں اور طبی سہولیات کی پیشگی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں