سابقہ رنجش ، شہری کو اہلخانہ سمیت روک کرقتل کی دھمکیاں

سابقہ رنجش ، شہری کو اہلخانہ سمیت روک کرقتل کی دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو اہلخانہ سمیت روک کر قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں عمران نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔

ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پر اسے فیملی کے ہمراہ جاتے ہوئے روک لیا اور ملز موں کی جانب سے قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہراساں کیا جانے لگا۔ بعد ازاں ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں