دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری پر شہری گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو حوالات پہنچا دیا گیا۔
تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔ جو دیگر ٹریفک کیلئے حادثے کی وجہ بن سکتا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔