ون وے قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیور حوالات مین بند
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو حوالات پہنچا دیا گیا۔
تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ون وے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ جو دیگر ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ کا سبب بن رہا تھا۔ جس کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔