ٹھیکریوالا میں معمولی تکرار پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق

 ٹھیکریوالا میں معمولی تکرار پر  فائرنگ، نوجوان جاں بحق

پینسرہ (نمائندہ دنیا)ٹھیکریوالا کے علاقے میں معمولی تکرار کے دوران فائرنگ سے 25 سالہ نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

 پولیس کے مطابق مقتول تغسیّر اور ملزموں قمر اور اس کے والد طارق المعروف \"بھولی\" کے درمیان چند روز قبل بھی تلخ کلامی ہوئی تھی۔ گز شتہ شام مقتول گنے کے کنڈے کے پاس سے گزر رہا تھا کہ دوبارہ تکرار ہو گئی، جس پر ملزموں نے فائرنگ کی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے اور ملزموں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں