ریڑھیاں کھڑی کر کے روڈ بلاک کرنے والے 2افراد گرفتار

 ریڑھیاں کھڑی کر کے روڈ بلاک  کرنے والے 2افراد گرفتار

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ریڑھیاں کھڑی کر کے ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ پیدا کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔

 ملزمان نے مین شاہراہ پر ریڑھیاں کھڑی کی ہوئی تھیں۔ ان کے خلاف مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں