جھال چوک اور ڈی ٹائپ گول چکرز کی ری ماڈلنگ شروع

 جھال چوک اور ڈی ٹائپ گول چکرز کی ری ماڈلنگ شروع

شہر کی خوبصورتی کیلئے انتظامیہ کے مؤثر اقدامات، کمشنر کا سائٹس کا دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت ڈویژنل انتظامیہ شہری و علاقائی خوبصورتی کیلئے مؤثر اقدامات پر عمل پیرا ہے ، اس سلسلہ میں جھال چوک اور ڈی ٹائپ گول سمندری روڈ پر واقع گول چکرز (راؤنڈ اباؤٹس)کی ری ماڈلنگ کا کام شروع کر دیا گیا ہے ۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ آصف چوہان اور ماہرین تعمیرات کے ہمراہ دونوں سائٹس کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔انہوں نے گول چکروں کی تزئین و بحالی اور خوبصورتی میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری ماحول کو دلکش بنانے کیلئے معیاری اور پائیدار ڈیزائن اپنائے جائیں تاکہ عوام کو بہتر اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں