کاروباری امانت میں مبینہ خوردبرد، لاکھوں روپے ہضم
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)کاروباری تعلقات میں امانت کے طور پر حاصل کی گئی رقم ہضم کر لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سول لائن میں فریاد حسین نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزمان نے قریبی تعلقات کی بناء پر لاکھوں روپے مالیت کی رقم اور دستاویزات بطور امانت حاصل کیں اور مقررہ وقت پر واپس کرنے کی بجائے مبینہ طور پر خوردبرد کر لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔