ایف ڈی اے کے 284 پلاٹس کی قرعہ اندازی کے ذریعے فروخت

ایف ڈی اے کے 284 پلاٹس کی قرعہ اندازی کے ذریعے فروخت

درخواست فارم آن لائن وصول کیے جائیں گے ،شرائط کا اعلان آئندہ چند روز میں ہوگا

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)ایف ڈی اے کے زیر انتظام 284 پلاٹس کی قرعہ اندازی کے ذریعے آسان اقساط میں فروخت کے لیے درخواست فارم آن لائن وصول کیے جائیں گے ۔ اس حوالے سے طریقہ کار، اہلیت، شرائط، قواعد و ضوابط اور درخواست فارم کی وصولی شروع کرنے کی تاریخ کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائے گا۔یہ بات قائمقام ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے /ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباسی رند کی زیر صدارت اجلاس میں بتائی گئی، جو پلاٹس کی قرعہ اندازی کے لیے طلب کی جانے والی درخواستوں کی وصولی کے طریقہ کار اور دیگر متعلقہ امور کا جائزہ لینے کے لیے منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈائریکٹر آئی ٹی یاسر اعجاز چٹھہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر/ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو سہیل مقصود پنوں، ڈپٹی ڈائریکٹرز اسٹیٹ مینجمنٹ میاں اسد مجید، عدنان شہزاد، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس افضال انصاری، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ طلحہٰ تبسم، ڈپٹی ڈائریکٹر لیگل محسن بشیر اور دیگر افسران بھی موجود تھے ۔اس موقع پر بتایا گیا کہ قرعہ اندازی کے ذریعے فروخت کے لیے منتخب کیے گئے 284 پلاٹس ایف ڈی اے سٹی، سرگودھا روڈ کے مختلف بلاکس میں واقع ہیں، جن میں 10 مرلہ رقبہ کے 95 اور ایک کنال کے 189 پلاٹس شامل ہیں۔

 

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں