چنیوٹ: پولیس لائن میں جنرل پریڈ، نظم و ضبط کو یقینی بنایا گیا

چنیوٹ: پولیس لائن میں جنرل  پریڈ، نظم و ضبط کو یقینی بنایا گیا

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عبدالکریم کے وژن کے مطابق ضلع چنیوٹ میں پولیس فورس میں نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔

ضلع بھر سے سینئر پولیس افسران، جوان، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس اور لیڈی پولیس اہلکار پریڈ میں شریک ہوئے ۔ڈی ایس پی سرکل سٹی شعیب خان نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پولیس اہلکاروں کا ٹرن آؤٹ چیک کیا۔ پریڈ کے دوران چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے سلامی دی۔ ڈی ایس پی نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ فرائض منصبی کو نیک نیتی اور اعلیٰ معیار کے مطابق سرانجام دیا جائے۔

V

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں