چناب نگر:ٹوٹ پھوٹ کا شکار ڑکیں شہریوں کیلئے وبال جان
چناب نگر (نامہ نگار)چناب نگر کی مین سڑکیں ٹوٹ پھوٹ اور گندگی کی وجہ سے دھول اڑنے کے باعث شہری مختلف امراض میں مبتلا ہونے لگے ہیں۔
شہر کی اہم سڑکیں، جن میں کالج روڈ اور ساہیوال روڈ شامل ہیں، خراب ہونے کے باعث گاڑیوں کی آمد و رفت کے دوران دھول اڑتی رہتی ہے اور سڑکوں پر پڑے گڑھے شہریوں کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ دھول اور مٹی کی وجہ سے سانس اور آنکھوں کے امراض میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہو رہی ہے ۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی سڑکوں کی فوری تعمیر و مرمت کی جائے اور ناقص میٹریل کے استعمال پر سخت نوٹس لیا جائے تاکہ شہریوں کی مشکلات کم ہوں اور صحت و ٹریفک کی صورتحال بہتر ہو سکے ۔