خریداری کیلئے مارکیٹ آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا

خریداری کیلئے مارکیٹ آیا شہری  جیب تراشوں کا شکار بن گیا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خریداری کے لئے مارکیٹ آیا شہری جیب تراشوں کا شکار بن گیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے ہجویری مارکیٹ میں سمیع اللہ نامی شہری خریداری میں مصروف تھا کہ اس دوران نامعلوم جیب تراشوں نے اس کی جیب سے ایک لاکھ 33 ہزار روپے سے زائد مالیت کی رقم اور موبائل فون چوری کر لیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں