رہائشی علاقے میں بندر لانے اور تماشا کرنے والا گرفتار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)غیر قانونی طور پر رہائشی علاقے میں بندر کو لے کر آنے اور اسکا تماشا کروانے والے شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔
تھانہ گلبرگ کے علاقے میں وائلڈ لائف ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ جو رہائشی علاقے میں بندر لا کر تماشہ کروانے میں مصروف تھا۔ جو شہریوں پر حملہ آور بھی ہو سکتا تھا۔ جس پر پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔