ایل پی جی ری فلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس عمر عباس میلہ کی ہدایات پر سول ڈیفنس انفورسمنٹ ٹیموں کی جانب سے ضلع بھر میں کمرشل و انڈسٹریل اداروں میں فائر سیفٹی انسپکشن،
ایل پی جی ری فلنگ اور آئل کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں،اس سلسلے میں حق نواز گیس شاپ، اڈا 288 ج ب، کو خلاف ورزیوں پر سیل کر دیا گیا جبکہ تھانہ صدر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مقدمہ درج کروا کر سامان قبضے میں لے لیا گیا،اسی طرح بسم اﷲ فلنگ سٹیشن گوجرہ روڈ اور فرینڈ شپ فلنگ سٹیشن گوجرہ روڈ کی انسپیکشن کی گئی جہاں فائر سیفٹی انتظامات اور متعلقہ کاغذات مکمل پائے گئے ۔